حکومت گرانے 3 چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے: وزیراعظم

سب اکٹھے ہو کر کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت گر جائے گی ایسا کچھ نہیں ہوگا

حافظ آباد (ویب ڈیسک)

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہو رہے ہیں۔عمران خان نے ایک بار پھر لفظ نیوٹرل کہے بغیر کہا کہ اللہ نے اس بات کی اجازت نہیں دی کہ ایک طرف برائی ہو رہی ہو اور آپ کہیں کہ میں کسی کی طرف نہیں ہوں۔حافظ آباد میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جو سب اکٹھے ہو کر کوشش کر رہے ہیں کہ حکومت گر جائے گی۔ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ بجائے حکومت کے گرنے کے یہ جو تین چوہے نکلے ہیں اب آپ ان کا شکار ہوتا دیکھیں گے۔ تاہم وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں نہ ہی کسی اپوزیشن رہنما کا نام بگاڑا اور نہ ہی لفظ نیوٹرل کی تشریح کی۔ انہوں نے کہا کہ  لیکن میرا ایمان ہے پاکستان ایک عظیم ملک بننے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے تین چوہے نکلے ہیں، یہ خود شکار ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام پنجاب کے شہر حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نااہل ہوتے تو دنیا ہماری پالیسی کی تعریف نہ کرتی۔ اب  پاکستان میں  دو کروڑ خاندانوں کو احساس راشن کارڈ پر سبسڈی ملے گی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10روپے اور بجلی کی قیمت 5 روپے کمی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے سستا پٹرول 150 روپے فی لیٹر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا پیسہ ملتا رہے گا، قوم پر خرچ کرتے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ٹھپ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سب کو کہا کہ اگر لاک ڈاون لگایا تو مزدور کا کیا بنے گا؟ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے میری بات نہیں مانی اور لاک ڈاون لگا دیا۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے دوران بہتر اقدامات کیے، دنیا نے تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نااہل ہوتے تو دنیا ہماری پالیسی کی تعریف نہ کرتی۔ انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق برطانوی وزیراعظم نے ہماری تعریف کی۔