چشمہ رائیٹ بینک کینال(سی آربی سی) کاکنٹرول واپڈاسے حکومت پنجاب کے سپرد ، معاہدہ ہو گیا،پانی کی فراہمی بہتر ہوگی:عثمان بزدار

وزیراعلیٰ آفس میں سی آر بی سی کا کنٹرول پنجاب حکومت کے سپرد کئے جانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب

 زرعی ترقی کیلئے چشمہ رائیٹ بینک کینال گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا، چشمہ رائیٹ بینک کینال پنجاب پورشن کے سٹاف کو بھی ضم کیا جائے گا

لاہور ( ویب  نیوز)چشمہ رائیٹ بینک کینال(سی آربی سی) کاکنٹرول واپڈاسے حکومت پنجاب کے سپرد کئے جانے کے حوالے سے آج  معاہدہ طے پا گیاـوزیراعلیٰ آفس میں سی آر بی سی کا کنٹرول پنجاب حکومت  کے سپرد کئے جانے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھےـوزیراعلیٰ عثمان بزدار کی موجودگی میں چشمہ رائیٹ بینک کینال کو واپڈا سے حکومت پنجاب کے سپرد کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے ـجی ایم واپڈا عبدالقیوم اور چیف انجینئر ایریگیشن ڈی جی خان ساجد رضوی نے معاہدے پر دستخط کئے ـوزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ زرعی ترقی کے لئے چشمہ رائیٹ بینک کینال گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگاـ سی آر بی سی کے زیریں حصے کاکنٹرول واپڈا سے حاصل کرنے سے پانی کی فراہمی بہتر ہوگیـکنٹرول حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فریقین کا اتفاق رائے بھی حاصل کیا گیاہےـسی آر بی سی کے شکستہ حصے کی مرمت کے لئے خاطر خواہ فنڈزمختص کئے جائیںگےـ چشمہ رائیٹ بینک کینال پنجاب پورشن کے سٹاف کو بھی ضم کیا جائے گاـچشمہ رائیٹ بینک کینال منصوبے کی صوبائی کابینہ منظوری دے چکی ہےـ چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل(ر) مزمل حسین ،صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، چیف سیکرٹری، سیکرٹری آبپاشی او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے