سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی گوگل ماہرین سے ملاقات

ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیشن سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا

ڈیجٹیلائزیشن سے اسمبلی کی کارروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی،سپیکرراجہ پرویز اشرف

اسلام آباد( ویب  نیوز)

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے گوگل ماہرین کے وفد سے ملاقات کی ہے۔وفد کی سربراہی ٹیک ویلی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کر رہے ہیں، ملاقات میں پارلیمنٹ کی ڈیجٹیلائزیشن سے متعلق امور کو زیر غور لایا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی  نے کہا  کہ قومی اسمبلی کی ڈیجیٹلائزیشن سے ممبران اور سٹاف کے استعداد کار میں اضافہ ہو گا، ڈیجیٹلائزیشن سے اسمبلی کی کارروائی مزید موثر اور نتیجہ خیز ہوگی، قومی اسمبلی میں گوگل آفس متعارف کرانے سے وہ جنوبی ایشیاء کی پہلی پیپر لیس پارلیمنٹ بن جائے گی، ڈیجیٹلائزیشن اور گوگل آفس پارلیمنٹ کے ماحول کو بدل دے گا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی خواہش رکھتا ہوں، انفارمیشن، ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج بنا دیا، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، سی ای او ٹیک ویلی کی شرکا کو بریفنگ دی۔سی ای او ٹیک ویلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ جنوبی ایشیا کی پہلی پارلیمنٹ ہے جسے ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے، ٹیک ویلی پارلیمنٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے گوگل پارٹنر ہے،قومی اسمبلی کے مختلف دفاتر میں کام کرنے والے عملے کی ڈیجیٹلائزیشن کی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔