اسلام آباد (ویب نیوز)

جولائی2019سے جون2021کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات پر نیپر انے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جولائی2019سے جون2021کے دوران کیسکو کے زیر انتظام علاقون کے دوران کرنٹ لگنے سے15افراد کی اموات ہوئیں۔ نیپرا کی جانب سے اس معاملہ کی باقائدہ انکوائری کی گئی اس کے بعد کیسکو پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیپرا کے مطابق ہلاکتوں کی تحقیقات کے حوالہ دو ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی کی رپورٹ میں 15میں سے چار افراد کی اموات میں کیسکو کو قصوروار قراردیا گیا ۔نیپرا کے مطابق کیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور صفائی کا موقع بھی دیا گیاجس کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ نیپرا کے مطابق فیسکو حفاظی میعار اور قانونی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام رہا ۔ نیپر اکے مطابق کیسکوکو سوگوارخاندانوں کو35لاکھ روپے فی کس اداکرنے، سوگوار خاندانوں کو ملازمت دینے اور معاوضہ کی ادائیگی کی تفصیلات اتھارٹی کے ساتھ شیئرکرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔