سٹار ریٹنگ سسٹم سے فوڈ بزنس میں بہتر معیارکے مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔ایسوسی ایشن ممبران

فوڈ بزنس کو کھانے کے معیار،حفظان صحت قوانین پر عملدرآمدکی کڑی جانچ کے بعدسٹارز دیے جائے گے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

لاہور (ویب نیوز)

کون سا ریسٹورنٹ کتنا اچھا۔۔سٹار ریٹنگ پروگرام کی جلد لانچنگ!!تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون سے ملاقات کی۔پنجاب فوڈاتھارٹی سٹار ریٹنگ پروگرام کے حوالے سے مکمل بریفنگ اور تبادلہ خیال کیاگیا۔وفد کے ممبران نے ریسٹورنٹ انڈسٹری کیلئے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے سٹار ریٹنگ پروگرام کو سراہا۔ان کا کہناتھا کہسٹار ریٹنگ سسٹم سے فوڈ بزنس میں بہتر معیارکے مقابلے کا رجحان بڑھے گا۔انہوں نے سٹار ریٹنگ سسٹم میں مکمل تعاون کی یقین دہانی اور  لانچنگ کے حوالے سے تجاویز بھی دیں۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ باقاعدہ لانچنگ سے قبل ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ انڈسٹری سے مزید مشاورت کی جائے گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹس کے معیار کا تعین کرے گی۔ شعیب جدون نے واضح کیاکہ فوڈ بزنس کو کھانے کے معیاراورحفظان صحت قوانین پر عمل درآمدکی کڑی جانچ کے بعدسٹارز دیے جائے گے۔ سٹارزحاصل کرنیوالے ریسٹورنٹس کی سرپرائز چیکنگ کا عمل مسلسل جاری رہے گا۔عوام کو بہترین ریسٹورنٹس کے انتخاب میں آسانی ہو گی۔صوبہ بھر میں عالمی معیارکے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنا نے کیلئے تمام اقدامات کر رہے ہیں۔