31 سال بعد بلدیاتی انتخابات،مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں مسلم لیگ ن 12 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر

حکمران جماعت تحریک انصاف صر ف 8 سیٹیں جتنے میں کامیاب،پیپلزپارٹی نے 8 حلقوں میں میدان مار لیا

آزاد امیدواروںنے بھی 7 سیٹیں اپنے نام کر لیں،میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج جاری

مظفرآباد (ویب  نیوز)

تخت مظفرآباد  پی ڈی ایم کے ہاتھ لگ گیا ، 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ مجموعی طور پر پرامن رہی، مظفرآباد نیلم اور جلہم ویلی اضلاع میں  حکمران جماعت کلین سویپ نہ کرسکی ، دارالحکومت میں میونسپل کارپوریشن کے 36 وارڑ میں سے  غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 12 نشستیں جیت کر پہلے، پی ٹی آئی  9 نشتوں کے ساتھ دوسرے نمبر ،  جبکہ پیپلز پارٹی نے 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور آزاد امیدواروں نے بھی سات نشستیں  جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی 36 وارڈ میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا 12 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ، پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر برقرار ،میونسپل کارپوریشن کے وارد نمبر 1 امبور سے آزاد امیدوار اقبال میر جبکہ وارڈ نمبر 2 سے مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی ، وارڈ نمبر 3 سے انجم زمان ، وارڈ نمبر 5 سے عدیل خالد اعوان وارڈ نمبر 7 سے سید کرامت گیلانی ، وارڈ نمبر 13 سے راشد قریشی ، وارڈ نمبر 14 سے شہزاد احمد ، وارڈ نمبر 16 سے ممتاز سواتی ، وارڈ نمبر 25 سے راشد اعوان زدگر ، وارڈ 26 سے ارسلان بشیر میر ، وارڈ نمبر 27 سے ندیم پلہاجی ، وارڈ نمبر 28 سے حفیظ قریشی ، وارڈ نمبر 30 سے راجہ عمیر کیانی جیت گئے ۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وارڈ نمبر 4 سے ملک عنایت ، وارڈ نمبر 6 سے ریاض احمد ، وارڈ نمبر 8 سے سید معید  شاہ ،وارڈ نمبر 10 سے سید امتیاز شاہ وارڈ نمبر 11 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار منیب قریشی ،  ، وارڈ نمبر 15 سے طاہر حسین ، وارڈ نمبر 19 سے ذولفقار بیگ ، وارڈ نمبر 20 سے راجہ طاہر ، وارڈ نمبر 24 سے مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار شیخ مقصود ، پیپلز پارٹی  وارڈ نمبر 12 سے حیدر عباسی،وارڈ نمبر 9 سے پیپلز پارٹی کے عمر علی ، وارڈ نمبر 29 سے عدنان جاوید ، وارڈ نمبر 31 سے خالد اعوان ، وارڈ نمبر 32 سے عاصم نقوی ، وارڈ نمبر 34 سے سردار نوید علی ، وارڈ نمبر 35 سے خرم نقوی ، وارڈ نمبر 36 سے ظہیر حسین شاہ، آزاد امیدواروں میں وارڈ نمبر ایک سے اقبال میر ، وارڈ 17 سے فضل محمود بیگ ، وارڈ 18 سے عدیل اعوان ، وارڈ نمبر 21 سے رضا شاہ بخاری ، وارڈ نمبر 22 سے عمران زرگر ، وارڈ نمبر 23 سے ملک معید منظور، وارڈ 33 سے عادل قریشی کامیاب ہوئےـ