• بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے
  • یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، وزیر خارجہ کا قوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب

نیویارک (ویب نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے، کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا راستہ موڑ دیا ہے ،موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا،یوکرین جنگ کی وجہ سے عالمی سطح پر اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے۔ اقوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کم از کم 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں، ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ اور پابندیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو جی 77 وزرائے خارجہ کا اجلاس چیئر کرنے کا موقع دینے پر شکر گزار ہیں۔