lahore-highcourt

لاہور (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان 2016کے تحت کام کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ماسٹر پلان 2050پرعملدرآمد روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔ عدالت نے ایل ڈی ا ے کو بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کا بھی حکم دیا ہے۔ جمعرات کو جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے ماسٹر پلان2050کی منظور ی کے خلاف دائردرخواست پرسماعت کی۔ دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے یہ نکتہ اٹھایا کہ رولز کے مطابق بین الاقوامی ماہرین کی منظوری ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی دینے کی پابند ہے اورگونرننگ باڈی اراکین پنجاب اسمبلی شامل ہوتے ہیں، اس وقت منتخب حکومت موجود نہیں۔ اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر لگ رہا ہے کہ نگران حکومت کا جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیںنگران حکومت کب جارہی ہے۔ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں نگران حکومت کب جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت15روز کے لئے ملتوی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کو بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔