• سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھے کرے،وکیل درخواست گزار
  •  ڈیم فنڈز پر اعتراض ہوتا تو سٹیٹ بینک کو ہوتا، سٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکائونٹ ہی نہ کھلتا،چیف جسٹس

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔منگل کواسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل عدنان اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔چیف جسٹس عامر فاروق نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ ڈیم فنڈ جب اکٹھا ہو رہا تھا تب آپ نے اعتراض کیوں نہیں کیا؟ اب ڈیم فنڈ جمع ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم فنڈز پر اعتراض ہوتا تو سٹیٹ بینک کو ہوتا، سٹیٹ بینک کو کوئی اعتراض ہوتا تو اکائونٹ ہی نہ کھلتا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ اس طرح فنڈز اکٹھے کرے۔ عدالت نے ڈیم فنڈز پر سپریم کورٹ کے اختیار کے خلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔