document folder with label audit

اسلام آباد (ویب نیوز)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالت عظمی کے آڈٹ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کو حقائق کے منافی، غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 30 جون 2021 تک کا مکمل آڈٹ کیا گیا ہے۔ مالی سال 22-2021 کا آڈٹ زیر عمل ہے اور اس کی تصدیق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے کی جا سکتی ہے۔بدھ کو سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے آڈٹ کے حوالہ سے بدھ 19 اپریل 2023 کو پرنٹ میڈیا میں بڑے پیمانے پر شائع ہوئیں جن میں یہ الزام عائد گیا ہے کہ مذکورہ آڈٹ گزشتہ دس سالوں سے نہیں کیا گیا ہے اور یہ کہ پبلک اکانٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے واضح کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا 30.06.2021 تک آڈٹ کیا گیا اور مکمل کیا گیا ہے۔مالی سال 2022-2021 کا آڈٹ زیر عمل ہے اور اس کی تصدیق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے دفتر سے بھی کی جا سکتی ہے۔ ٹھوس الفاظ میں واضح کیا جاتا ہے کہ ایسی رپورٹس حقائق کے منافی، غلط، گمراہ کن ہیں اور پبلک اکانٹس کمیٹی کے سامنے رکھی گئی غلط معلومات پر مبنی ہیں،