اسلام آباد  (ویب نیوز)

صدر استحکام پاکستان تحریک احمد کلیم  نے استحکام پاکستان پارٹی کے سرپرست اعلی جہانگیر ترین کو خبردار کیا ہے کہ انہوں نے ان کی جماعت کا نام استعمال کرنا ترک نہ کیا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ استحکام پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہے جہانگیر ترین سے مفاہمت کا وقت گزر چکا ہے انہیں جماعت کے نام کے اعلان سے قبل ہم سے بات کرنی چاہیے تھی ۔ سکے کا انتخابی نشان ہمیں الاٹ ہو چکا ہے اور پنجاب کے متوقع انتخابات میں ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بھی درست قرار پائے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کی سینئر نائب صدر ایمن جاوید ، جوائنٹ سیکرٹری احمد نعیم اور لیگل ایڈوائزر جاوید سلیم شورش کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر استحکام پاکستان تحریک نے واضح کیا کہ اگر مسلم لیگ سے کئی جماعتیں بن چکی ہیں تو یہ مسلم لیگ ن کا مسئلہ ہے ایک پارٹی سے کئی پارٹیاں نہیں نکلنی چاہئیں ۔ جمعرات کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس   کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان تحریک کا منشور کے بارے میں بریفنگ دی جو کہ 17 اہم نکات پر مشتمل ہے ان میں ملکی دفاع و استحکام ، ملکی اداروں کا تحفظ اور ترقی ، آزاد اور شفاف ، میڈیا پالیسی کا قیام اور دیگر اہم شعبوں کی ترقی کے بارے میں نکات شامل ہیں ۔ احمد کلیم نے کہا کی بنیاد 25 دسمبر 2021کو رکھی گئی تھی ۔ استحکام پاکستان تحریک سترہ مئی 2022کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئی پچیس مئی 2022کو استحکام پاکستان تحریک  کو سکے کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا اس تحریک کا مقصد پاکستان  قانون کی حکمرانی  اور حق سب کا عملی نمونہ پیش کرنا ہیانھوں نے خبردار کیا کہ جہانگیر ترین استحکام پاکستان پارٹی کا نام استعمال کرنا بند کریں، ہماری الیکشن کمیشن میں ہماری پارٹی کا نام رجسٹرڈ ہے اگر جہانگیر ترین نے ہماری الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ جماعت کا نام استعمال کرنا بند نہ کیا تو ہم اسے الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں چیلنج کریں گے ا ن کے خلاف قانون چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں  ہر پارٹی میں سے نئی پارٹیاں نکل آنا بہت غلط ہے ہم نے پہلے استحکام پاکستان تحریک رجسٹرڈ کرائی تو جہانگیرترین ہمارا نام کیوں چوری کررہے ہیں ۔استحکام پاکستان تحریکایمن جاوید  فوکل پرسن نے کہا کہ  استحکام پاکستان تحریک یہ تحریک ملک و قوم کو استحکام دینے کی تحریک ہے۔ ملکی دفاع و استحکام کو ہماری پالیسی میں بنیادی حیثیت ہے ۔افواج پاکستان کو عزت دینا جوہری صلاحیت کو تحفظ دینا بھی ہمارا منشور ہے۔ اداروں کے درمیان آئین کے دائروں میں  رہتے ہوئے کام ہونا بھی ہمارا منشور ہے۔آزادی صحافت و اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارا منشور ہے آئی ٹی کو فروغ دیا جائے گا۔ سرکاری اخراجات میں کمی اور ٹیکس میں شفافیت لائی جائے گی۔ صنعت و زراعت کو فروغ دیا جائے گا ۔انھوں نے کہا کہ موجودہ معاشی و سیاسی صورتحال نے عوام کو پریشان کررکھا ہے ۔گزشتہ دنوں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آئندہ ایسے واقعات روکنے کے لئے ملکی سیاسی قیادت کو ملکر سوچنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ایمن جاوید نے کہا کہ پنجاب کے متوقع انتخابات میں لیہ سے ہمارے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جو درست قرار پائے تھے ۔ تحریک کے صدر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب جہانگیر ترین سے مفاہمت نہیں ہو سکتی انہیں اپنی پارٹی کا نام تجویز کرنے سے قبل ہم سے بات چیت کرنی چاہیے تھی ۔