جنوری2023سے جنوری2024کے دوران مہنگائی میں 42.86فیصد  اضافہ

اسلام آباد( ویب  نیوز)

پاکستان میں جنوری2023سے لیکرجنوری2024کے دوران مہنگائی میں 42.86فیصد کا اضافہ ہوا ہے  4جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی میں 0.81فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق قدرتی گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد راولپنڈی اسلام آباد میں سی این جی گیس کی قیمت145روپے سے بڑھکر اسلام آباد 252 روپے اور راولپنڈی میں 210روپے فی کلو ہو گئی ۔پیاز120روپے فی کلو گرام،آلو200روپے فی کلو گرام،ٹماٹر200روپے فی کلو گرام تک جا پہنچے ۔ایکبار پھر145روپے سے بڑھکرچینی164روپے فی کلو گرام، اسلام آباد اور راولپنڈی  م یں 230کلو گرام آٹے کا تھیلہ2960روپے،لاہور میں 10کلو گرام آٹے کا تھیلہ1300روپے اور راولپنڈی میں 1کلو گرام آٹا173.93روپے تک جا پہنچا ہے۔گائے کا ہڈی سمیت گوشت1100روپے،بکرے کا گوشت2200روپے، زندہ مرغی500روپے فی کلو گرام دالوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ کا رحجان  ہے ۔دال ماش600روپے کلو،دال مسور390روپے فی کلو،دال مونگ360روپے فی کلو،دال چنا300روپے فی کلو گرام تک جا پہنچی ہے۔4جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر کی قیمت17.17روپے،زندہ مرغی53.26روپے،انڈے12.38روپے،پیاز5.7روپے،کیلا2.47روپے،دال چنا5.24روپے، چینی2.93روپے،دال مونگ4.95روپے، ایل پی جی سیلینڈر38.48روپے،بکرے کا گوشت14.81روپے،ٹوٹا چاول1.41روپے، ایندھن کی لکڑی5.88روپے،باسمتی چاول1.11روپے، گڑ68پیسے،ہڈی سمیت گائے کا گوشت2.82روپے،چائے کپ15پیسے،جورجیٹ کپڑا59پیسے،دال مسور54پیسے،سرسوں کا تیل32پیسے مہنگا ہوا ہے۔4جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ان میں آلو6.07روپے،لپٹن چائے190گرام7.40روپے،لہسن3.97روپے،کوکنگ آئل5لیٹر15.12روپے،2.5کلو گرام گھی کا ٹن7.22روپے،واشنگ سوپ61پیسے، دال ماش1.91روپیجب کہ 20کلو گرام آٹے کا تھیلہ6.42روپے، ایک کلو گرام کھلا گھی42پیسے فی کلو گرام سستا ہوا ہے