انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ر وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان
کراچی ( ویب نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کور وپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید175.70روپے سے کم ہو کر175روپے اور قیمت فروخت175.80روپے سے کم ہو کر175.20روپے ہو گئی اسی طرح 1.30روپے کی نمایاں کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 177.50روپے سے گھٹ کر176.20روپے اور قیمت فروخت178روپے سے گھٹ کر176.70روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یوروکی قیمت خرید 201.50روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت204روپے سے کم ہو کر201.50روپے پر آ گئی اسی طرح1.50روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 236روپے سے کم ہو کر233.50روپے اور قیمت فروخت239روپے سے کم ہو کر237.50روپے پر آ گئی ۔