پارلیمنٹ سے باہر کی نوک جھونک کو اعتراز احسن پارلیمنٹ میں لائے ، مجھ پر ذاتی حملہ پارلیمنٹ سے باہر کیا گیا ، چوہدری نثار

اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے باہر کی نوک جھونک کو اعتراز احسن پارلیمنٹ میں لائے ، مجھ پر 54057c919e6c2ذاتی حملہ پارلیمنٹ سے باہر کیا گیا جس کا جواب میں نے پارلیمنٹ سے باہر دیا ، پھر اس ذاتی جھگڑے کو اعتراز احسن پارلیمنٹ کے اندر کیوں لائے ۔ ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعرات کو اعتراز احسن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے باتچیت میں ان پر ذاتی حملے کیے ، انکو میڈیا کے ذریعے اس کا پتہ چلا جس کے بعد انہوں نے بھی پارلیمنٹ کے باہر ہی خود پر لگائے گئے الزامات کا جواب دیا جو میرا جمہوری حق تھا لیکن اعتراز احسن اس جھگڑے کو پارلیمنٹ کے اندر لے آئے ۔ اولی طور پر یہ پارلیمنٹ کے باہر کی نوک جھونک کو ایوان میں نہیں لایا جاتا ۔ میں اس سے قبل پارلیمنٹ کے اندر انکی شدید تنقید کا جواب نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اعتراز احسن میں تنقید کے بعد جوابی تنقید سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہیے لیکن میرے جواب پر پارلیمنٹ کے اندر وہ کچھ کیا گیا جس کی پارلیمانی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی ۔

Editor

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پارٹی قیادت کی ہدایت پر اعتزازاحسن اور خورشیدشاہ پر جوابی وار نہیں کررہا ، جمہوریت اور سیاست کیلئے درگزر کرتا ہوں ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

ہفتہ ستمبر 6 , 2014
عتزاز احسن کی کسی بات کا جواب نہیں دوں گا،اعتزازاحسن کی تقریرکوایف آئی آربناکر مجھ پر عائد الزامات کی عدالتی ٹربیونل سے تحقیقات کرائی جائے ، ایک فیصد حقیقت ثابت ہو جائے تو وزارت نہیں سیاست بھی چھوڑ دوں