سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر حصص کے فروخت کے دبائو کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے1089.83پوائنٹس کی کمی سے44431.80پوائنٹس کی سطح پر آگیا

کراچی(ویب  نیوز)سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کی خاطر حصص کے فروخت کے دبائو کے سبب پاکستان اسٹا ک مارکیٹ پیرکو شدید مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے1089.83پوائنٹس کی کمی سے44431.80پوائنٹس کی سطح پر آگیاجبکہ87.99فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کوایک کھرب91ارب65کروڑ23لاکھ روپے کو نقصان اٹھانا پڑا ۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن  کی نسبت53لاکھ 27ہزارشیئرز کم رہا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مندی چھاگئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس45ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 44312پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں 443400کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1089.83پوائنٹس کی کمی سے44431.80پوائنٹس کی سطح پر آگیا اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 457.77پوائنٹس کی کمی سے18264.31پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس740.62پوائنٹس کی کمی سے30314.27پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 408کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں37کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ 359میں کمی اور 12میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80کھرب36ارب85کروڑ20لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب45ارب19کروڑ97لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو کے لحاظ سے آئی لینڈ ٹیکسٹائیل150روپے کے اضافے سے2150روپے اور وائتھ پاک48.51روپے کے اضافے سے984.20روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ349.99روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص92.50روپے کی کمی سے5847.50روپے ہوگئی ۔