اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستان بھارت کے درمیان آبی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستانی حکام کا وفد  مہر علی شاہ  کی سربراہی میں گزشتہ روز بھارت پہنچا۔

سربراہ پاکستانی وفد مہر علی شاہ کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آبی مذاکرات سے متعلق پر امید ہیں،  یہ اہم اجلاس ہوگا، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی حکام سے بات کریں گے۔

مہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پکل دل اور راتلے سمیت بھارت کے چار متنازع ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں پر اپنے موقف پر قائم ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بھارت کے درمیان یہ آبی مذاکرات دو سال بعد ہو رہے ہیں، گزشتہ سال کے انڈس واٹر مذاکرات کوروناوائرس کے سبب منسوخ ہوگئے تھے۔