اسلام آباد (ویب ڈیسک)

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع اور اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو جڑواں شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ رہا جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔ کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 15، گوپس منفی 12 ، سکردو، استور منفی 11، کالام منفی 09، گلگت، بگروٹ، ہنزہ منفی 07، راولاکوٹ، سرینگر منفی 06، دیر اور پارا چنار میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔