کراچی (ویب ڈیسک)

دنیا بھر میں شارٹ ویڈیو کے تخلیقی پلیٹ فارم لائیکی (Likee) تقریباً 150 ملین نئے ماہانہ صارفین کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کے آغاز کے لئے تیار ہے۔  لائیکی (Likee) پہلے ہی ملک میں ایک ملین ڈائون لوڈز کا ہدف عبور کر چکا ہے اور توقع ہے کہ مقامی ورژن کے آغاز کے ساتھ یہ نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔   سنگاپور سے تعلق رکھنے والی یہ ایپ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ صارفین کو آسانی سے ویڈیو بنانے اور اس میں خاص افیکٹس شامل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ خصوصی افیکٹس میں  4D  پرکشش اور متحرک اسٹیکرز سمیت ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کئے جا سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کے منصوبے میں سیلز ڈویلپمنٹ، کونٹینٹ آپریشنز، برانڈ سیفٹی ٹیم اور موثر ٹیلنٹ مینجمنٹ کے شعبے میں وسائل فراہم کرنا شامل ہے۔   ایپ کو متعارف کرنا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 76.38 ملین انٹرنیٹ صارفین ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران صارفین کی تعداد میں 11 ملین کااضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ہم سوشل میڈیا صارفین کو دیکھیں تو اس کی تعداد اب 37 ملین ہے۔ اعداد و شمار سے بھی پتہ چلتا ہے کہ  73  فیصد آن لائن صارفین ویڈیو دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ویڈیو کا استعمال اور تخلیق کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لامحدود مواقع مو جو د ہیں ۔ یقینی طور پر شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم صرف تین سال کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول اور تیز رفتاری سے بڑھنے والی صنعت بن چکی ہے۔   2019  میں شارٹ ویڈیو ایپس کے مجموعی صارفین کی تعداد دنیا بھر میں تقریباً  9  ارب سے زائد ہے جو صرف ایک ملک میں 2 ہزار ارب سے زائد کی صنعت پیدا کرتی ہے۔ شارٹ ویڈیو ایپلی کیشنز تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے جہاں یہ آپ کو تخلیقی صلا حیتیں بروئے کار لاتے ہیں وہیں تکنیکی صلاحیتیں بھی فراہم کرتی ہیں۔ شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم نوجوانوں کی تفریح کے علاوہ بہت سے باصلاحیت افراد کے لئے ایک کار آمد پلیٹ فارم ہے۔ ایپ میں فلٹرز، افیکٹس اور دیگر اضافی ایڈیٹنگ ویڈیو بنانے والے لاکھوں افراد کے لئے ایک بہترین موقع بن گیا ہے۔  شارٹ ویڈیو پلیٹ فارمز میں لائیکی اس خطے میں نمایاں ہے اور صارفین کو ایک ساز گار ماحول میں صلاحیتوں کی جانچ کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جدت پسندی اس ایپ کا نمایاں پہلو ہے جو نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد فراہم کررہاہے۔