بختاور بھٹو کی شادی 30 جنوری کو ہوگی،ترجمان بلاول ہائوس
24جنوری کو محفل میلاد ، مہندی کی تقریب 27، نکاح 29 جنوری کو ہو گا
شادی میں اہم سیاسی رہنمائوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان سمیت ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے
کراچی(ویب نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بلاول ہائوس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگی، مہندی کی سادہ تقریب 27جنوری کو ہوگی۔ ترجمان کے مطابق چئیرمین بلاول بھٹو نے بہن کی شادی پر ایک ہفتے سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں۔بختاور بھٹو کے محمود چوہدری سے نکاح کی تقریب 29 جنوری کو منعقد کی جائے گی جبکہ بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق شادی میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، ملک کے اہم سیاسی رہنمائوں، ملٹری ، سول اور جوڈیشل سربراہان کو مدعو کیا گیا۔