کراچی (ویب ڈیسک)

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی جاری رہا اورپیر کو سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کو ترجیع دینے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس کی سطح پر آ گیا جب کہ 66.11فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو21ارب16کروڑ97لاکھ روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 18.82فی صدزائد رہا۔دوسری جانب  انٹر بینک میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں محدود پیمانے پر حصص خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 44325پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی  گزشتہ ہفتے کے دوران جاری رہنے والی مندی کا رجحان پھر لوٹ آیا اور کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومتی اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کے خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو بڑھنے کے سبب مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 43632پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد میںریکوری آنے سے44ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس186.15پوائنٹس کی کمی سے44076.20پوائنٹس سطح پربند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس73.37پوائنٹس کی کمی سے18027.27پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 82.34پوائنٹس کی کمی سے 29935.64پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس130.29پوائنٹس کے خسارے سے 71346.70پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طورپر360کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 238میں کمی اور11میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ21ارب16کروڑ97لاکھ5ہزار973 روپے گھٹ کر76کھرب97ارب56کروڑ74لاکھ67ہزار48 روپے رہ گیا ۔مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں ان میں یونٹی فوڈز،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،غنی گلو ہول،ٹی آر جی پاکستان،ورلڈ کال ٹیلی کام،فوجی سیمنٹ،غنی گلوبل گلاس،ہم نیٹ ورک،بائیکو پیٹرولیم اورحیسکول پیٹرول شامل تھیں۔ گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز1ہزارروپے کے اضافے سے15ہزارروپے اوروائتھ پاک71.25روپے کے اضافے سے 1021.25روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ369.97روپے کی کمی سے9455.03روپے اورباٹا پاک130روپے کی کمی سے1670روپے ہوگئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں پیر کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید153.35روپے اور قیمت فروخت153.45روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید153.50روپے برقرار رہی اور قیمت فروخت153.90روپے سے گھٹ کر 153.80روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قیمت خرید184.75روپے سے گھٹ کر184روپے اور قیمت فروخت 186.75روپے سے گھٹ کر186روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈکی قیمت خرید212.50روپے سے گھٹ کر211.50روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر 213.50روپے ہوگئی۔