اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بجلی کا شارٹ فال 6000 سے کم ہو کر 4000میگاواٹ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 6000 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا تاہم اب بجلی کے شارٹ فال میں کمی آنے لگی اور شارٹ فال 6000 میگا واٹ سے کم ہوکر 4000میگاواٹ ہوگیا ۔پاورڈویژن کے مطابق ملک بھرمیں بجلی کی طلب 25 ہزارمیگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 200 میگاواٹ ہے، گیس اور پانی کی سپلائی میں بہتری کے باعث پن بجلی اور تھرمل کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، پن بجلی کی پیداوار4 ہزار200 میگاواٹ ہے، اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 2 ہزار 2500 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار14 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔دوسری جانب آئیسکو حکام نے کہا کہ آئیسکو کا شارٹ فال ختم ہوگیا ہے اور آئیسکو کو کوٹے کے مطابق بجلی کی سپلائی جاری ہے اور کہیں بھی شارٹ فال کے باعث لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی۔