بیرون واندرون ملک اور آزادکشمیرمیں سے سوشل میڈیا پرعرصہ درازسے جاری کوششوں میں تیزی آگئی ہے۔انکشاف

مظفرآباد/راولپنڈی (ویب ڈیسک)

آزادکشمیرمیں فکری و نظریاتی کشمکش کے سامنے بندھ باندھنے کی ایک نئی صف بندی ۔”پاکستان ڈیفنڈر سوشل میڈیاسیل” قائم کرنے کے اقدامات مکمل ۔ واحد مقصدپاکستان میں اداروں کیخلاف بیرونی قوتوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر منفی پروپگنڈئوں کی یلغارکو ناکام بناناہے۔سوشل میڈیا سیل کے قیام کا باقاعدہ اعلان25دسمبر یوم پیدائش قائد اعظم کے موقع پر متوقع ہے۔اس بات کا انکشاف ایس ڈبیلو ایم سی کے ذرائع نے کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر،ہندوستان کے نشانے پر ہے اور بیرون ممالک کی طرح اندرون ملک اور آزادکشمیرمیں سے سوشل میڈیا پرعرصہ درازسے جاری کوششوں میں تیزی آگئی ہے ۔سوشل میڈیا پربڑی تعدادمیں جعلی اکائونٹس کے ذریعے انتشار پھیلایا جارہا ہے ۔جسکی وجہ سے ضروری ہوگیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذید صف بندی کی جائے ۔اس ضمن میں مُحب وطن متعلقین میں مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔جنکااعلان یوم پیدائش قائداعظم پر متوقع ہے۔