پنجاب کے مختلف علاقوں شدید دھند،حد نگاہ انتہائی کم…  موٹروے بند رہی،دھند ہونے پرکھول دیا گیا ،ٹریفک روانی متاثر

لاہور(ویب  نیوز) پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی کا راج رہا، درجہ حرارت کم ہونے پر پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی،حدنگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے برہان انٹرچینج تک بند کی گئی ، موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک بند کی گئی جبکہ ایم تھری لاہور سے ننکانہ تک شدید دھند کے باعث بند کردی گئی جسے دھند چھٹ جانے کے بعدکھول دیا گیا،جی ٹی روڈ پرٹریفک روانی متاثرہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بادل برسنے کی توقع ہے.

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہورپہلے نمبرپر…لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 345  ریکارڈ کی گئی

پنجاب کے میدانی علاقے فضائی آلودگی کی لپیٹ میں رہے،دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور پھر پہلے نمبر پر رہا۔لاہور کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 345 ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی 315 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ فضائی آلودگی کے لحاظ سے بڑے شہروں میں کراچی کا 16واں نمبر ہے۔پاکستان میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پنجاب کا دارالحکومت لاہور پہلے، بہاولپور دوسرے اور فیصل آباد تیسرے نمبر پر رہا۔