لاہور  (ویب ڈیسک)

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے درمیان جمعرات کے روز2 ایم و یوز(مفاہمت کی یادداشت ) پر دستخط ہوئے، ڈائریکٹر جنر ل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان اور ڈین آف سٹوڈنٹس افئیر ز لمزحبااقبال نے ایم او یوز پر دستخط کئے ،اس سلسلہ میں تقریب نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ افیئرز نازش نور بھی موجود تھیں، ایم او یو زکے تحت لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور یوتھ افیئرز ونگ نوجوانوں کے امور میں ایک دوسرے کی مدد کریں گے ،لمز نوجوانوں کو ٹریننگ، انٹرن شپ،قومی یوتھ کانفرنسز ودیگر امور میں تعاون کریگی،یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور لمز نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مل کر کام کریں گے، لمز کے طلبہ کو ای لائبریری کی سہولت فراہم کی جائے گی،ایک اور ایم او یو کے تحت یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور لمز مل کر انٹرنیشنل فلم فیسیٹول منعقد کریں گے،یہ فیسٹیول 29اور 30مارچ کو ہوگا،جس میں پینل ڈسکشن بھی ہوں گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے ایم اویوز ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم کررہے ہیں،نوجوانون کو اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کرنا چاہیے،لمز پاکستان کا بہترین تعلیمی ادارہ ہے جس کے ساتھ ایم او یوز کئے ہیں ،اس سے نوجوانوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، نوجوان لمز کے معیار سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں، نوجوانوں کی درست رہنمائی کرنا ہمارا مشن ہے جس کے لئے بھرپور کام کررہے ہیں۔