حکومت اور فوج آج تک ایک صف میں نہیں رہے،  اعجاز الحق

اس وقت حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے

لانگ مارچ ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کیلئے نکالا جا رہا ہے

امریکہ افغانستان سے مار کھا کر ڈرگیا ورنہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ تھا، پریس کانفرنس

ہارون آباد (ویب ڈیسک)

مسلم لیگ ( ضیاء )کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ  حکومت اور فوج آج تک ایک صف میں نہیں رہے، اس وقت حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ لانگ مارچ ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کیلئے نکالا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اعجازالحق نے کہا کہ میرا تعلق بہاولنگر سے ہے اس لئے سائوتھ پنجاب سے الیکشن لڑتا ہوں، کچھ جماعتوں نے کھل کر کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ ہیں یہ وہ سیاست دان ہیں جو کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے ہاتھ نہیں ملایا، لانگ مارچ ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کیلئے نکالا جا رہا ہے، مولا فضل الرحمان طاہر القادری کی طرح 20 سے 30 ہزار بندے اکٹھے کر لیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر جماعت کہتی ہے ہم اداروں کے ساتھ ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے گرینڈ الائنس سے نکلتے ہی این آر او لے لیا، یوکرین جنگ کی وجہ سے مزید مہنگائی ہوگی، پیٹرول کی قیمت بڑھے گی۔اعجاز الحق نے کہا کہ اس وقت حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، کچھ جماعتیں اس وقت این آر او کی تلاش میں ہے، پیپلز پارٹی بیت المال کے پیسوں سے برسیاں کرتی ہے، ان تمام جماعتوں نے آج تک عوام کو کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لاہور آئیں جلسہ کر کے دکھائیں کیسے عوام اکٹھی ہوتی ہے، امریکہ افغانستان سے مار کھا کر ڈر گیا ورنہ تیسری عالمی جنگ کا خطرہ تھا، انہوں نے کہاکہ آرمی ایک خود مختار ادراہ ہے لیکن اس کو سیاست میں شامل کرنا درست نہیں۔ اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور فوج آج تک ایک صف میں نہیں رہے، جو بندے مشرف اور عمران خان کے ساتھ کھا کر ایک پیلٹ میں چھید کرنے والے اگر میرے ساتھ ہوتے تو میں انکو ڈی نوٹیفائی کردیتا۔۔۔