کراچی (ویب نیوز)

انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 51 پیسے سستا ہوگیا۔فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 200 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ  کیا ۔ گزشتہ روزڈالر 202 روپے 50 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق  ملکی سیاسی صورتحال اور آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط نہ ملنے کے باعث پاکستانی کرنسی دبائو کا شکار ہوئی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے  مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے تک اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد گزشتہ روز حکومت پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔