ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 3.32 فیصد اضافہ ریکارڈ،30 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات

لہسن، گھی، آلو،پٹرولیم مصنوعات ،آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی چاول، چینی اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،رپورٹ

اسلام آباد (ویب نیوز)

مہنگائی کا جن اوٹ آف کنڑول،مہنگائی کی شرح33.66 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں مزید 3.32 فیصد اضافہ ریکارڈ،30 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں،لہسن،گھی،آلو،پٹرولیم مصنوعات ،آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی چاول، چینی،دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ اتحادی حکومت ملک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام ، ہفتہ وار بنیادون پر مہنگائی میں مزید تین اعشاریہ 32 فیصد اضافہ ہوگیا، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33 اعشاریہ 66 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں تیس اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے پانچ اشیا سستی،سولہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، حالیہ ہفتے پیٹرول چھ اشاریہ 36 فیصد اور ڈیزل پانچ اعشاریہ 06 فیصد مہنگا ہوا، ایل پی جی 2 اعشاریہ 33 فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ ایک اعشاریہ 64 فیصد اور آلو دو اعشاریہ 57 فیصد مہنگا ہوے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کی قیمت میں پانچ اعشاریہ 06 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے آٹا، دال چنا، دال مسور، انڈے، دہی چاول، چینی،دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر، پیازدال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔