سرگودھا (ویب نیوز)

کٹوتی کے بغیر ٹکٹوں کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے، سرگودھا سے کراچی جانے والی 2 ٹرینیں 30 ستمبر تک معطل ، میانوالی اپکسپریس اور پسنجر ٹرین معمول کے رواں دواں ہے، تفصلات کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث سرگودھا سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن بند ہونے کے بعد محکمہ ریلوے نے اب محدود ٹرین آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔محکمہ ریلوے کے مطابق سرگودھا سے براستہ منڈی بہاوالدین اور لالاموسے اور وہاں سرگودھا چلنے والی پسنجر جبکہ میانوالی سے براستہ لاہور آنے جانے والی ٹرین اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق چل رہی ہیں ،دوسری طرف لاہور سے اسلام آباد ریل کار سبک خرام، سبک رفتار سروس جاری رہے گی، اسی طرح لاہور سے اسلام آباد راول ایکسپریس اور اسلام آباد ایکسپریس سروس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔لاہور سے فیصل آباد کے لیے بدر اور غوری ایکسپریس جب کہ لاہور سے ملتان موسی پاک ایکسپریس سروس جاری رہے گی، لاہور سے سیالکوٹ کیلیے لاثانی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔نارووال سے لاہور ناروووال پسنجرسروس اور لاہور سے نارووال فیض احمد فیض ٹرین سروس جاری رہے گی، شور کوٹ سے لاہور کے لیے راوی ایکسپریس بھی معمول کے مطابق چلے گی۔راولپنڈی سے ملتان کیلیے مہر ایکسپریس اور راولپنڈی سیکوہاٹ ایکسپریس، محکمہ ریلوے کے مطابق میرپور خاص سے کراچی کے لیے مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس ٹرین سروس فعال ہے، اسی طرح حیدرآباد سے میرپورخاص اور کھوکھراپار کیلئے ماروی پسنجر سروس بھی جاری ہے.کراچی سے لاہور کارگو ایکسپریس اور فریٹ ٹرینیں جاری رہیں گی جبکہ پشاور، راولپنڈی اور لاہور کے درمیان ٹرین آپریشن بھی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث گزشتہ روز محکمہ ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین سروس کو 30 ستمبر تک بند کردیا تھا۔