بچوں کی خوراک تیار کرنے والوں سے درخواست ہے عطیہ کریں، فوج اور اداروں نے متاثرین سیلاب کیلئے بہترین کام کیا

وزیراعظم کا دوسرے روز بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے آن لائن اجلاس سے خطاب

نیو یارک (ویب نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف  نے کہاہے کہ پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔وزیراعظم کی زیر صدارت دوسرے روز بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے عالمی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ  ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ورلڈ بینک کے صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈبینک کے صدر کو سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔ ورلڈ بینک کو کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام پر بھرپور عملدرآمد کرے گا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے مشکل وقت میں پاکستان کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شہباز شریف نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا پاکستان تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔ دوائوں اور بچوں کی خوراک کی قلت ہے۔ بچوں کی خوراک تیار کرنے والوں سے درخواست ہے عطیہ کریں۔ فوج اور اداروں نے متاثرین سیلاب کیلئے بہترین کام کیا۔