ڈالرمزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان

 انٹربینک میں ڈالر 43پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226روپے 25پیسے کا ہو گیا

سٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 125پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40029پر آ گیا

کراچی( ویب  نیوز)

امریکی ڈالر کی اڑان جاری ہے جس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ رو بہ زوال ہے۔ انٹر بینک میں وقفے وقفے سے ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 43 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 225 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 125 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40029 پر آ گیا۔mk/nsr