• علماء کرام کاسات روزہ شعور ختم نبوت کور س برائے خواتین میں لیکچرز

 

 

لاہور (ویب نیوز)

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام سات روزہ شعور ختم نبوت کورس برائے خواتین مدرسہ جامعہ فاطمۃ الزہراء اچھرہ لاہورمیں جاری ہے کورس میں کثیر تعداد میں خواتین اسلام شریک ہورہی ہیں۔کورس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہورکے سیکرٹری جنرل و مہتمم مدرسہ ہذا مولانا علیم الدین شاکر، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا نیاز احمد، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر ود یگر علماء نے لیکچرز دیے۔ کورس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا خواتین نے اسلام کے لیے عظیم قربانیاں دیں،اسلام کی ترویج اور اشاعت میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔خواتین اسلام اپنا آئیڈیل امہات المومنین،  بنات رسول اورصحابیات کو بنائیں اور اپنی زندگی انکے طریقوں کے مطابق بسر کریں۔تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے خواتین بھرپور انداز میں اپنا کرداراداکریں۔علماء کرام نے کہا کہ خواتین کو قادیانی فتنے سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اگر ہماری محنت سے ایک بھی خاتون کو قادیانیت سمجھ آگئی تو گویا پورا گھرانہ قادیانیت کے اثرات سے بچ گیا۔قادیانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے،دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں تمام مسلمان خواتین قادیانیوں کی چالبازیوں کو طشت ازبام کرکے اسلامی ماؤں اور بہنوں کو قادیانیت کے چنگل سے بچائیں۔ عقیدہ ختم نبوت قرآن مجید کی ایک سو آیات مبارکہ اور ذخیرہ احادیث میں سے دوسو دس احادیث مبارکہ سے ثابت ہے۔تحفظ ختم نبوت کا کام جنت کے حصول سہل اور آسان ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے اس امت کو اجماع امت کی دولت سے نوازا جبکہ پہلی امتوں کو اجماع امت عطانہیں کیا گیا اور امت محمدیہ نے بھی کمال کر دیا سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیا۔کورس کی اختتامی تقریب ہفتہ کو منعقد ہوگی جسمیں تمام شرکاء کورس کو تعریفی اسناد اور ختم نبوت کے متعلق لٹریچر دیا جائیگا۔مدرسہ کی جانب سے امتحان میں اول دوم سوم آنے والی خواتین کو خصوصی انعامات اور شیلڈز دی جائیں گی۔کورس کی اختتامی دعا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمد رضوان نفیس کرائینگے۔