• پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی،زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، اے ڈی بی
  • رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے
  • سخت مانیٹری ومالی پالیسی،بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوارکم رہے گی
  • آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے،رپورٹ

اسلام آباد (ویب نیوز)

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی ۔آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت کو بلند مہنگائی،زرمبادلہ بحران سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ سال معاشی شرح نمو صرف 0.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق میکرو اکنامک اوراسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے پاکستان بانس بیک کر سکتا ہے۔آئی ایم ایف پروگرام آن ٹریک رہا تو مالی خسارے میں کمی متوقع ہے۔اے ڈی بی کے مطابق سخت مانیٹری ومالی پالیسی،بجلی تیل مہنگا ہونے سے صنعتی پیداوارکم رہے گی،معاشی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا۔رواں مالی سال اوسط مہنگائی دوگنا یعنی 27.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔