واشنگٹن (ویب   نیوز)

افغانستان کے لئے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ وہ کسی شخص یا ملک کے لیے لابنگ کرتے ہیں اور نہ ہی وہ کسی کے ایجنٹ ہیں،پاکستان کے "مسٹر 10 پرسنٹ” کو ملک کا مفاد پہلے دیکھنا چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان کے تہرے بحران پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور میں نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ کیا کرنا چاہئے۔ سابق خصوصی نمائندے نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹین پرسنٹ کو ملک کا مفاد پہلے دیکھنا چاہئے، بینظیر بھٹو کی میراث کا احترام کرنا چاہئے، سپریم کورٹ کے فیصلے سے روگردانی کے بجائے اس پر عمل کریں۔زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بحران بڑھا تو 22 کروڑ عوام متاثر ہوں گے، اور عوام ان کے اور ان جیسے دیگر افراد کی طرح نہیں ہیں، عوام کے پاس ان جیسے پوش گھر نہیں ہیں، نہ ہی ایسے ممالک ہیں جہاں وہ جب چاہیں بھاگ جائیں۔