سری نگر میں جی 20  اجلاس کے خلاف 21  مئی کو یورپ بھر میں  احتجاج کیا جائے گا۔تحریک کشمیر یورپ

جی   20  ممالک  کو بھارت  پر دبائو ڈالنا چاہئے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے،محمد غالب

  برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو،کشمیریوں کی تشویش  اور مقبوضہ کشمیر کے  حالات سے آگاہ کیا جائے گاراجہ فہیم کیانی

لندن (ویب نیوز)

مقبوضہ کشمیر کے دارلحکومت سری نگر میں جی 20 گروپ کے اجلاس کے خلاف 21  مئی کو یورپ بھر میں تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام   احتجاج کیا جائے گا۔ تحریک کشمیر یورپ کے آن لائن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ  جی 20ممالک کی  سری نگر میںکانفرنس کے موقع پر  21  مئی کو یورپ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔  اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیر ایک متنازہ خطہ ہے، بھارت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا  ہے میڈیا عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں پر مکمل پابندی ہے، بھارت دنیا  کو  دھوکہ دے رہا ہے کہ کشمیر  میں حالات پُرامن  ہیں۔جی 20 گروپ  کے ارکان سے  مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ   سری نگرکانفرنس کا بائیکاٹ کریں۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  جی   20  ممالک  کو بھارت  پر دبائو ڈالنا چاہئے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے۔ حکومت پاکستا ن اس موقع پر  وزارت خارجہ اور بیرون ملک اپنے سفارتخانوں کو متحرک  کرئے ،کشمیریوں کی جس سفارتی حمائت کا بار بار اعلان کیا  جاتا ہے  ا وہ نظر آنی چاہئے  ۔پاکستان کو ایک فریق اور وکیل  کی حیثیت سے جو کردار  ادا کرنا ہے اب موقع ہے کہ وہ  ادا کیا جائے۔ محض زبانی کلامی حمائت کا کشمیریوں کو کئی فائدہ نہیں ہے۔  تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سکریٹری میاں محمد طیب نے کہا کہ    مسلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے مطابق حل طلب ہے۔ بھارت نے  فوجی  طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا  ہے ۔ بھارت کسی عالمی معائدے کی پابندی نہیں کرتا ،کشمیریوں کی جدوجہد حق اور انصاف پرمبنی  ہے ۔  حق خودارادیت کے لیے لاکھوں کشمیریوں نے  قربانیاں  دی ہیں جب تک مسلہ کشمیر پرامن طور پر حل نہیں ہوتا خطے مین امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ  اس موقع پر  برٹش ممبران پارلیمنٹ کی لابنگ اور خطوط لکھے جائیں  جی   20  کے سفیروں  کو بھی  توجہ دلائی جائے ،کشمیریوں کی تشویش  اور مقبوضہ کشمیر کے  حالات سے آگاہ کیا جائے،  اجلاس سے  فارق بیگ، رفاقت علی، ریاض شائد گھمن، فرید الدین لودھی، انعام الحق،  نائید اختر ، تحسین اقبال نے بھی خطاب کیا  اور کہا کہ ر 21  مئی کو بھر پور احتجاج کیا ئے گا دنیا کی توجہ کشمیر  کی طرف مبذول کرائی جائے گی کہ  دنیا بھارت کے کسی مکر اور فریب میں نہ  آئے  مسلہ کشمیر کے پُرامن حل پر توجہ دے  تاکہ  خطے میں امن قائم ہو۔