• نیب اور ریونیوبورڈ نوازشریف اورانکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غیرمنجمند کرنے کا حکم،فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے

لاہور (ویب نیوز)

لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کی پلاٹ الاٹ منٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ سابق وزیراعظم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستبقل تباہ کرنے کیلئے ریفرنس پر مجبور کیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالتی معاون نے کہا مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے، مرکزی ملزمان کیساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتاہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کو بھی وہی ریلیف ملناچاہیے تھاجودیگرملزمان کو دیا گیا۔ تفصیلی فیصلے کے مطابق عدالت نیب اور ریونیوبورڈ کو نوازشریف اورانکی جائیدادوں میں حصہ داروں کی جائیدادوں کو غیرمنجمند کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالتی فیصلے کی کاپی چیئرمین نیب سمیت دیگرکوارسال کی جائے۔ عدالتی معاون کے مطابق نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی کیلئے مکمل طریقہ کاراپنایا نہیں گیا، نوازشریف کی جائیدادوں کے شیئرہولڈرز نے جائیدادیں منجمدکرنے کے خلاف اعتراضات دائر کیے۔