بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے ساتھیوں پر فخر ہے، قائد حزب اختلاف

کیس میں کرپشن ہونے کا تمام عمرانی افسانہ سراسر جھوٹ اور سیاسی انتقام ثابت ہوا، مریم اورنگزیب

لاہور (ویب ڈیسک)

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ راجہ قمرالاسلام، سابق ایم پی اے وسیم اجمل سمیت 16 ملزمان کی صاف پانی ریفرنس میں بریت پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرشہباز شریف نے کہا کہ سیاسی انتقام کی دھند بتدریج چھٹ رہی ہے اور سچائی کی روشنی بڑھتی جا رہی ہے، بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کرنے والے ساتھیوں پر فخر ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کی عوامی خدمت اور ایمانداری قانون اور عوام کی عدالت میں ایک بار پھر ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی کیس میں ثابت ہوا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے بھی 20 کروڑ روپے کم کرائے گئے لہذا اس کیس میں کرپشن ہونے کا تمام عمرانی افسانہ سراسر جھوٹ اور سیاسی انتقام ثابت ہوا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ قمرالاسلام اور تمام بری ہونے والوں کو مبارک ہو، ہر آنے والا ہر فیصلہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کو سرخرو کرے گا۔