گزشتہ 48 گھنٹوں میں حماس نے20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔ابو عبیدہ نے الجزیرہ سے نشر کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر

179 افراد  الشفا اسپتال احاطے میں اجتماعی قبر میں دفن ہیں۔ ڈائریکٹر الشفا ہسپتال غزہ

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کے الشفا اسپتال کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا

179 مریض ملبے تلے دب گئے 7 نومولود اور انتہائی نگہداشت وارڈ کے 29 مریض بھی شامل

اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ میں انیس سالہ خاتون فوجی نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کر دی ہے

غزہ(   ویب  نیوز)

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کے الشفا اسپتال کا ایک حصہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا اور 179 مریض ملبے تلے دب گئے جن میں سے 7 نومولود اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ کے 29 مریض بھی شامل ہیں۔غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر نے منگل کو بتایا کہ 179 افراد کو کمپلیکس میں ایک "اجتماعی قبر” میں دفن کر دیا گیا تھا جن میں بچے اور انتہائی نگہداشت یونٹ میں مر جانے والے مریض شامل تھے۔الشفا ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے کہا کہ "ہمیں انہیں اجتماعی قبر میں دفن کرنے پر مجبور تھے۔” اور مزید کہا کہ دفن کیے جانے والوں میں سات بچے اور 29 انتہائی نگہداشت والے مریض وہ تھے جنہیں ہسپتال میں ایندھن کی فراہمی ختم ہو جانے کے بعد دفن کیا گیا۔”انہوں نے کہا، "ہسپتال کے احاطے میں لاشیں بکھری پڑی ہیں اور مردہ خانے میں اب بجلی نہیں ہے،” کیونکہ 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں کوئی ایندھن داخل نہیں ہوا ہے۔سلمیہ نے بتایا کہ منگل کے روز ایک مرد اور ایک عورت آئی سی یو میں فوت ہو گئے جس سے یونٹ میں مرنے والوں کی تعداد 29 ہو گئی۔ ادھر اسرائیلی ٹینک الشفا ہسپتال کے دروازوں پر جمع ہو گئے ہیں جس کے بارے میں اسرائیل نے کہا ہے کہ حماس کے زیرِ استعمال ایک زمین دوز کمانڈ "نوڈ” وہاں چھپا ہوا ہے۔ یہ ایک ایسا الزام ہے جس کی فلسطینی عسکریت پسند گروپ تردید کرتا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے  میں  انیس سالہ اسرائیلی خاتون فوجی نوا مارسیانو بھی ہلاک

حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی اسرائیلی  خاتون  قیدی  کی ویڈیو جاری کردی

حماس نے  گزشتہ 48 گھنٹوں میں 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا ہے ۔کمانڈرابو عبیدہ

غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے  میں  انیس سالہ اسرائیلی خاتون فوجی نوا مارسیانو بھی ہلاک ہوگئی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے زیر محاصرہ غزہ میں انیس سالہ خاتون فوجی نوا مارسیانو کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی اسرائیلی  خاتون  قیدی  کی ویڈیو جاری کردی۔ ادھر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری کمانڈرابو عبیدہ  نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 20 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا۔ابو عبیدہ نے الجزیرہ سے نشر کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں مزید کہا کہ "قطری بھائیوں نے فلسطینی بچوں اور 75 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں غزہ میں زیر حراست اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کی کوشش کی، لیکن قابض دشمن مسلسل فرار کی راہ اختیار کر رہا ہیاور اپنے قیدیوں کو قتل کرنے کی پرواہ نہیں کرتا۔انہوں نے وضاحت کی کہ”غزہ میں متعدد قیدیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی اور امداد کو پٹی میں داخل ہونے کی اجازت دینا شامل ہے، لیکن دشمن روک رہا ہے۔۔ ابو عبیدہ  نے کہا کہ  اسرائیل اس عمل کو طول اور جنگ بندی سے کترا رہا ہے۔دوسری جانب حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک ہونے والی اسرائیلی  خاتون  قیدی  کی ویڈیو جاری کردی۔۔القسام  بریگیڈ نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی شدید بمباری میں 60 قیدی مارے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 فوجی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔خطے میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں میں توسیع کے بعد 31 اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے۔سات  اکتوبر سے اب تک لبنانی اور  مغربی کنارے کی سرحدوں پر حملوں کے جواب میں  365 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں ۔