TOPSHOT - Afghan people walk inside a fenced corridor as they enter Pakistan at the Pakistan-Afghanistan border crossing point in Chaman on August 25, 2021 following the Taliban's stunning military takeover of Afghanistan. (Photo by - / AFP)

وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کیلئے وارننگ جاری کردی

غیرقانونی غیرملکیوں کو رہائش گاہ اور روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت

اسلا م آباد(ویب  نیوز)وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے سہولت کاروں کے لیے وارننگ جاری کردی جبکہ غیرقانونی غیرملکیوں کو رہائش گاہ اور روزگار فراہم نہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق غیرقانونی غیرملکیوں کو روزگار فراہم نہ کریں اور نہ ہی رہائشی اور ملازمت حاصل کرنے میں مدد کریں، ملازمت فراہم کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات وزارت داخلہ کی ہیلپ لائن پرفراہم کریں۔پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کو خبردار کیا گیاکہ پاکستان کی سیاسی وانتخابی سرگرمیوں میں کسی بھی امیدوارکی مدد کرنا یا فنڈنگ فراہم کرنا غیرقانونی ہے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی افغان شہری کو پاکستان میں قانونی حیثیت سے قطع نظر ملک بدرکردیا جائے گا۔دوسری جانب تارکین وطن کی واپسی سے پاکستانی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تقریبااڑھائی لاکھ افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں افغان حکومت نے پاکستان سے بے دخل پناہ گزینوں کو قبول کرنے کے لیے قونصل جنرل کی تصدیق کافیصلہ کیا ہے جو ان کی حیثیت کا تعین کرے گا۔۔