FILE PHOTO: Flames and smoke rise during Israeli air strikes amid a flare-up of Israel-Palestinian violence, in the southern Gaza Strip May 11, 2021. REUTERS/Ibraheem Abu Mustafa

غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم پربین الاقوامی فوجداری عدالت میں  ایک اور مقدمہ دائر

چلی کے سابق سفیر نیلسن حداد کی قیادت میں چلی کے 650 سے زائد وکلا نے شکایت جمع کرادی

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران100 سے زیادہ فلسطینی شہید…7 اکتوبر2023 سے اب تک 31,272  فلسطینی شہید ہو گئے

دی ہیگ(ویب  نیوز)

غزہ میں اسرائیلی فوج کے جنگی جرائم پربین الاقوامی فوجداری عدالت میں  ایک اور مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے چلی کے 650 سے زائد وکلا نے اسرائیلی غاصب حکومت اور اس  کے یسربراہ بنجمن نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی مقدمہ قائم کیا ہے۔یہ شکایت غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض حکومت کی طرف سے انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی اور جنگی جرائم کے حوالے سے وکلا کی جانب سے کی گئی ہے۔یہ شکایت وکلا کی نمائندگی کرنے والے ایک وفد کی طرف سے پیش کی گئی، جس کی سربراہی مصر، عراق اور اردن میں چلی کے سابق سفیر نیلسن حداد کر رہے تھے۔حداد نے کہا کہ لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک کے دیگر وکلا شکایت کی حمایت میں شامل ہونے کا امکان ہے۔7 اکتوبرسے اسرائیلی قابض فوج نے امریکی اور یورپی حمایت سے غزہ کی پٹی کے خلاف اپنی جارحیت کو جاری رکھا ہوا ہے، کیونکہ اس کے طیارے ہسپتالوں، عمارتوں، ٹاورز اور فلسطینی شہریوں کے گھروں پر بمباری کرتے ہیں۔غزہ کی پٹی کے حکام اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 31,184 شہید اور 72,889 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریبا 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران100 سے زیادہ فلسطینی شہید.

غزہ میں اسرائیلی فوج  کی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران100 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں7 اکتوبر2023 سے اب تک 31,272  فلسطینی شہید اور 73,024 افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی کی تقریبا 85 فیصد آبادی بے گھر ہوگئی۔ قبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع قصبے الجیب کے قریب گذشتہ رات اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان اور ایک بچہ شہید اور تین زخمی ہوگئے۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ اس کے عملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو شہریوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ دو فلسطینی شہدا کو وہاں لایا گیا تھا۔وزارت صحت نے الجیب قصبے سے رام اللہ میں فلسطینی میڈیکل کمپلیکس میں قابض فوج کی گولیوں سے دو شہید اور تین معمولی زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ دونوں شہید ہونے والے نوجوان زید وارد شکری خلیفہ (23 سال) تھے۔ بچہ عبداللہ مامون حسن عساف (16 سال) شامل تھے۔خلیفہ اور عساف کی شہادت کے ساتھ ہی یروشلم سمیت مغربی کنارے میں کل منگل کو شہدا کی تعداد تین ہو گئی ہے۔