ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

کورونا سے نجات کیلئے جمعہ کو یوم ِ توبہ و استغفار کے طور پر منایا گیا۔ ملک بھرمیں عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کیلئے جہاں عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہاں توبہ و استغفار کا بھی اہتمام کیا گیا،کورونا سے نجات کیلئے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو یوم توبہ واستغفار کے طور پر منایاگیا۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کیلئے مساجد میں خصوصی اہتمام کیا گیا اور کورونا سے نجات، گناہوں کی معافی، ملکی سلامتی اور انسانیت کی بھلائی و خیر کیلئے دعا کی گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھاکہ یوم توبہ و استغفار منانے کا مقصد دعا کے ذریعے کورونا وبا سے نجات حاصل کرنا ہے۔