پاکستان میں پہلی مرتبہ 3.1 ارب روپے کے مشارکہ طرز کے سکوک کا اجرا
پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کیلئے پاکستان مورٹ گیج ری فنانس کمپنی (پی آر ایم سی)نے 3.1 ارب روپے کے سکوک جاری کر دیئے

لاہور (ویب نیوز )

پی آر ایم سی اور شراکت دار مالیاتی اداروں نے پاکستان میں ہاؤس فنانسنگ مارکیٹ کو مستحکم کرنے کیلئے 3.1 ارب روپے کے نجی سکوک جاری کیے۔ سکوک میں پاک کویت انسوٹمنٹ کمپنی اور بینک آف پنجاب سرکردہ منتظم ہیں۔ سرمایہ کاروں میں دی بینک آف پنجاب، ایچ بی ایل(اسلامک بینکنگ) بینک اسلامی، پی کے آئی سی اورکارنداز پاکستان شامل ہیں۔ میزان بینک نے اس منفرد سکوک کو پی ایم آر سی کے شرعی مشیر مفتی احسان وقار اور پی ایم آر سی کی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا۔ شراکت العقد کی بنیاد پر یہ اپنی طرز کے پہلے سکوک ہیں جو 8.25% کی شرح منافع کے تحت 3 سال کیلئے جاری کیے جائیں۔ سکوک پاکستان میں درمیانی آمدن والے افراد کو مناسب قیمت کے مکانات کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پی ایم آر سی اس سکوک کو شریعت سے مطابقت رکھنے والی تعمیراتی/ رہائشی رہن مالیات کے ساتھ ساتھ اہل اسلامی مالیاتی اداروں کی ہاؤسنگ فنانس پورٹ فولیو تک وسعت دے گا
مدثر ایچ خان (منیجنگ ڈائریکٹر/ سی ای او پی ایم آر سی) نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے کپیٹل مارکیٹ کیلئے سکوک کے ذریعے اسلامک فنانسنگ میں جدت پیدا کی ہے۔یہ شریعت کے مطابق فنانسنگ کے لیے نئی راہیں کھول کر صارفین اور کارپوریٹ شعبے دونوں کو مواقع فراہم کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ میرے لیے باعث فخر ہے کہ پی ایم آر سی قابل استطاعت ہاؤسنگ فنانس کی ترقی میں ایک اہم فریق بن چکا ہے خاص طور پر کم لاگت گھروں کے معاملے میں۔

دی بینک آف پنجاب نے ان سکو ک کے اجراء میں اہم کردار اداکیا ہے اور سب سے بڑا شراکت دار ہے۔ دی بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود نے کہا کہ پی ایم آر سی کی جانب سے پیش کیے جانے والے سکوک کی فراہمی میں سرکردہ منتظم کردار ادا کرنے پر انھیں بہت فخر ہے۔ یہ مالیاتی مارکیٹ کو نہ صرف مقرر شرح پر سکوک فراہم کرنے میں مدد کرے گا بلکہ پاکستان میں غیر روایتی شعبے کے ذریعے کم لاگت گھروں کے منصوبوں کو فروغ حاصل ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ بی اوپی کمرشل بینکوں کے لئے کیے گئے غیر روایتی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا جو کہ ملک کے مستقبل، صنعت، بینک اور طویل المدتی پائیدار ترقی کیلئے بہت اہمیت کے حامل ہے۔

پاکستان کویت (پرائیوٹ) لمیٹڈ کمپنی (پی کے آئی سی) اجرا میں اہم شراکت دار ہے۔ پی کے آئی سی کے ایم ڈی مبشر مقبول نے کہا کہ پاک کویت لمیٹڈ کمپنی پاکستان میں کم لاگت گھروں کی فنانسنگ کی پائیدار ترقی کیلئے پی ایم آر سی کی جانب سے شریعت سے مطابقت رکھنے والے فنانسنگ انسٹرومنٹس کے اجرا میں مشترکہ سرکردہ منتظم کے طور پر کردار اداکرے کے بہت فخر محسوس کر رہی ہے۔ اس سے قبل پی کے آئی سی نے پی ایم آر سی کی جانب سے ایسی مقصد کیلئے 1 ارب روپے کے پہلے پاکستانی محفوظ شرح رہن ری فنانس بانڈکو تیار اور فنانس کیا۔