اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان کو 2021کی پہلی سہ ماہی کے دوران 5.9 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع
کراچی  (ویب نیوز )
ملک کے سب سے بڑے اور قدیم ترین بینک الاقوامی بینک، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ نے سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
بینک نے 5.9ارب روپے کی قبل از ٹیکس کے ساتھ لچکدار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی (Q4’20) کے مقابلے میں یہ منافع 61 فیصد زیادہ ہے جس کی بنیادی وجہ عمدہ وصولیوں میں بہتری اور خطرے کے حوالے سے دانشمندانہ انداز ہے۔
زیر جائزہ عرصے کے دوران، بینک کو8.3 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جس سے شرح سود میں تیزی سے کمی، کمزور مالی سرگرمی اور مارکیٹ کی غیر یقینی صورت حال ظاہرہوتی ہے
عمدہ کارکردگی اوراصولوں کے مطابق اخراجات کے ذریعے آپریٹنگ اخراجات کا عمدہ نظم و نسق کیا گیا اور،گزشتہ برس، اسی عرصے کے مقابلے میں، صر ف
 2 فیصد اضافہ ہوا۔بینک نے ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری جاری رکھی تاکہ مسقبل میں ترقی ممکن بنائی جا سکے اور اپنے کلائنٹس کو جدید خدمات فراہم کر سکے۔
مزید برآں، ناقابل وصول قرضوں کی عمدہ وصولی، جس کے ساتھ اور اُصولوں کے مطابق خطرے کے بارے میں کارکردگی کے ساتھ کم سے کم نقصان   سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران 573ملین روپے کے اضافے کا باعث بنا جبکہ گزشتہ برس، اسی عرصے کے دوران یہ 187 ملین روپے تھا۔
تمام کاروباری شعبے متحرک رہے اور اُن میں پائیدار ترقی کے بنیادی محرکات موجود رہے۔اس بات کا اظہار خالص ایڈوانسز میں اضافے سے ہوتا ہے جن میں، اس سال کے آغاز سے اب تک، 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یہ ہدف کے مطابق حکمت عملی کا نتیجہ تھا جس کا مقصد منافع کا حصول اور اعلیٰ معیار اور مستحکم پورٹ فیولیوز تھے۔متنوع مصنوعات کی وجہ سے بینک عمدہ پوزیشن میں ہے کہ وہ اپنے کلائنٹس کی ضرورتیں پوری کر سکے۔
گزشتہ برس کے ڈپازٹس میں بے مثال ترقی ہوئی اور سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں بینک کے کل ڈپازٹس بڑھ کر 1.2 ارب روپے ہو گئے جبکہ
کرنٹ اور سیونگ اکاونٹس کی مالیت بڑھ کر 6 ارب روپے ہو گئی اور اس طرح اس کے آغاز سے اب تک 1فیصد اضافہ ہوا جو کل ڈپازٹس کا 93فیصد ہے۔
اِن مالی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:”مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ بینک نے عمدہ نتائج دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور جس کا اظہار سنہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں ہماری کارکردگی سے ہوتا ہے۔یہ نتائج،سخت بیرونی ماحول کے باوجود،ہماری ٹھوس بنیاد اور مضبوط کاروباری  اصولوں کا اظہار ہیں۔
پاکستان میں کووڈ19- کی تیسری لہر کے کے اٹھنے کے بعد، ہماری توجہ اپنے عملے اور کلائنٹس کی صحت اور بہتری اور ہماری کمیونٹیز کی عظیم تر بہتری پر مرکوز ہے۔ بیرونی چیلنجوں کے باوجود، ہمارا ڈیجیٹل سفر نہایت عمدگی سے جاری ہے اور اس میں ڈیجیٹل ایڈاپشن اور حجم میں اضافہ جاری ہے کیوں کہ ہم، اپنے کلائنٹس کے لیے،زیادہ سے زیادہ جدید سولوشنزفراہم کر رہے ہیں۔ ہماری توجہ ہمارے ٹرانسفارمیشن کے سفر پر بھی مرکوز ہے تاکہ مستقبل میں جب دنیا دوبارہ ترتیب میں آئے تو بینک اپنا مقام برقر ار رکھ سکے۔ ہم نے،کنٹرول اور کمپلائنس کے ماحول مزید مضبوط بنانے میں بھی بتدریج پیشرفت کی ہے۔ جیسا کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں،ہم اپنے حصص یافتگان کے لیے مستحکم ترقی اور اپنے کلائنٹس کے لیے اپنی نوعیت کی بہترین خدمات اور سولوشنز کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں۔“
٭٭٭