کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، سونا 350روپے مہنگا،ڈالرکی قیمت میں بھی 30روپے اضافہ

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش کے باعث کے ایس ای100انڈیکس48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے مزید294.92پوائنٹس کے اضافے سے48191.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ61.28 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں 48ارب61کروڑ24لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت1.43فیصد کم رہا۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 12ہزار650روپے کی سطح پر پہنچ گیا  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ملکی معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے48241پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 48200پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس294.92پوائنٹس کے اضافے سے48191.26پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 129.05پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19731.43پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس189.57پوائنٹس کے اضافے سے32428.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 421کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے258کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ152میں کمی اور 11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب 67ارب 65کروڑ2لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب16ارب26کروڑ26لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم١یک ارب 39کروڑ20لاکھ 37ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت2کروڑ2لاکھ22ہزارشیئرزکم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص 350روپے کے اضافے سے15850روپے اور وائتھ پاک171.76روپے کے اضافے سے2462.01روپے ہوگئی جب کہ گیٹرن انڈسٹریز34.50روپے کی کمی سے452روپے اورانڈس موٹر کمپنی12.95روپے کی کمی سے1199.39روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 12ہزار650روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں منگل کو سونے کی فی اونس قیمت5 ڈالرکے اضافے سے1908ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت350روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار650روپے اور دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 96ہزار580روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے1500روپے ہوگئی۔جبکہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے154.15روپے سے بڑھ کر154.45روپے اورقیمت فروخت 154.25روپے سے بڑھ کر154.55روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے154.70روپے سے بڑھ کر154.90روپے اور قیمت فروخت 155روپے سے بڑھ کر155.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے187.30روپے سے بڑھ کر187.50روپے اور قیمت فروخت 188.80روپے سے بڑھ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے217.80روپے سے بڑھ کر218روپے اور قیمت فروخت 219.30روپے سے بڑھ کر219.50روپے ہوگئی۔