سرگودھا (ویب ڈیسک)

سرگودھا ڈویژن کے تمام تھانوں میں پولیس اہلکاروں کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ صوبہ بھر کے 772 سے زائد تھانوں میں بائیو میٹرک سسٹم رائج کرنے کیلئے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور دس جون سے تمام تھانوں میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری یقینی ہوگی تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ کونسا اہلکار کتنے گھنٹے ڈیوٹی دیتا ہے ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک حاضری آئی جی آفس میں انٹر ہوگی قبل ازیں منشیوں کو پیسے دیکر حاضری لگا کر غائب ہوجاتے تھے بائیو میٹرک حاضری لگانے کے حوالہ سے گزشتہ روز پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے سرگودھا کا دورہ کیا تھا جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی تھی جس میں بائیو میٹرک حاضری کو بھی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تھے۔