بلوچستان، اپوزیشن ارکان کا 14روز سے جاری دھرنا ختم

  اپوزیشن کے17ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرواپس لے لی گئی

 اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائیں گی، وزیر داخلہ بلوچستان

 حکومت نے مقدمات واپس لے لئے ، نوٹیفکیشن موصول ہو گیا، ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ویب  نیوز)بلوچستان حکومت ناراض ارکان اسمبلی کو منانے میں کامیاب ہو گئی ، 17 ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر14روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حکومتی وفد اور اپوزیشن قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے پہنچے جہاں انہوں نے اپوزیشن کے17ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرواپس لی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوٹیفکیشن موصول ہو گیا،  حکومت نے اپوزیشن ارکان کے خلاف مقدمات واپس لے لیے جس پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومتی اراکین اسمبلی نے کہا  کہ 18 جون بلوچستان کی سیاست کا سیاہ باب ہے،سینئرسیاستدانوں کہتے ہیں حکومت او راپوزیشن عوام کے مفاد کے لئے اسمبلی کے فورم پرآکر اپنے اپنے تحفظات دورکرے۔