کابل (ویب ڈیسک)

کابل ائیرپورٹ پر دہشتگرد حملے کا خطرہ ہونے کے باعث امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے شہریوں کو خبردار کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا میں تیزی آگئی، 24 گھنٹے کے دوران 19 ہزار افراد کو نکال لیا گیا۔افغانستان سے انخلا کی ڈیڈلائن قریب ہے ، وقت کم ہے اور افغانستان سے نکلنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل کے ہوائے اڈے پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر وہاں جانے سے گریز کریں۔ تینوں ممالک نے الرٹ میں کہا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔برطانوی وزارت خارجہ نے بھی کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے، برطانوی شہری دیگر ذرائع سے انخلا ممکن بنائیں۔