پنڈورا پیپرز سے کیانکلا؟، طالبان سے مذاکرات کا علم نہیں ،شیخ رشید

وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز میں تمام 700لوگوں کے خلاف تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں

  افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں ،میڈیا سے گفتگو

کراچی(ویب  نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز سے کیانکلا؟ یہ ٹائیں ٹائیں  فش ہے،طالبان سے مذاکرات کا علم نہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کھودا پہاڑ نکلا چوہا، جو نام سامنے آئے ہیں وہ تو پہلے بھی اسی طرح چل رہے تھے،پنڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے کچھ نہیں نکلا ،وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز میں تمام 700لوگوں کے خلاف تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 15اگست سے ابتک افغانستان سے 20ہزار افرادپاکستان آئے ،افغانستان میں آن لائن ویزا پرکام شروع کررہے ہیں، افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی،وزارت داخلہ کا مذاکرا ت میں کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈالرزہولڈرز کیخلاف کریک ڈائون کیاگیا ہے،ایف آئی اے کواختیار دیا کہ ڈالرز ہولڈر پرکریک ڈائون کرے۔اسلام آباد پولیس میں ایک ہزاراہلکاروں کا اضافہ کیاجارہاہے،سلام آباد میں ناکے ختم کرکے 130 موٹرسائیکل پر شروع کیے جانے والے ایگل موبائل اسکوڈ منصوبے کے میں نیا ایئر پٹرولنگ یونٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر پٹرولنگ یونٹ میں 12 ڈرونز شامل ہوں گے اور رواں ہفتے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 70 برس سے لوکیٹرز دستیاب نہیں ہیں تاہم محکمہ پولیس کو 2 لوکیٹرز فراہم کیے جارہے ہیں اور محکمے میں ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میلوڈی فوڈ مارکیٹ دوبارہ بنائیں گے،شکرپڑیاں میں نئی فوڈ سٹریٹ کا اہتمام کررہے ہیں۔جعلی شناختی کارڈ کی شکایت پر 136افسران کونادرا سے معطل کیاگیا، نادرا کے 90 افسران کے خلاف انکوائری جاری ہے جبکہ تقریباً 300 افسران کو چارج شیٹ جاری کردی گئی ، آئندہ چند ماہ میں جعلی شناختی کارڈ کا گند صاف کردیں گے۔جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے ،بائیو میٹرک پالیسی کوتبدیل کررہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک دن میں پاسپورٹ اجرا کی فیس 10ہزار روپے مقرر کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت اور سومالیہ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کلیئرنس کے بعد ویزا میں چند دن کی توسیع دیں گے۔