آرمی چیف کی چینی ساختہ وی ٹی فور ٹینک کی سٹرائیک فارمیشن میں شمولیت کی تقریب میں شرکت

راولپنڈی  (ویب ڈیسک)

ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کے خلاف بالادستی کے لیے روایتی صلاحیتوں کی متواتر بہتری ناگزیر ہے،وی ٹی فور ٹینک پاک چین  سٹریٹجیک اور دفاعی شعبوں میں تعاون بہترین مثال ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا۔انہوں نے وی ٹی فور کے ڈائنامک انٹیگریٹڈ ٹریننگ سمولیٹر کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے دورے کے دوران جدید ترین چینی ساختہ وی ٹی ٹینک فور کو سٹرائیک فارمیشن کا حصہ بننے کا عمل دیکھا۔آرمی چیف نے وی ٹی فور ٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا، اس موقع پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے خلاف بالادستی کے لیے روایتی صلاحیتوں کی متواتر بہتری ناگزیر ہے۔ کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے روایتی استعداد کار میں اضافہ اہم ہے۔ وی ٹی فور ٹینک پاکستان اور چین کے تذویراتی تعاون کا استعارہ ہے۔ انہوں نے کہا وی ٹی فور ٹینک کی شمولیت سے فارمیشنز کی کاری ضرب لگانے کی استعداد بڑھے گی۔ جنگ کی تیزی سے بدلتی ہیت اعلی پیمانے کی پیشہ ورانہ مہارت، سخت تربیت کی متقاضی ہے۔ وی ٹی فور ٹینک ایک جدید ترین جنگی مشین ہے،وی ٹی فور ٹینک آرمرپروٹیکشن ،صریح الحرکت اور غیر معمولی فائر پاور رکھتاہے یہ ٹینک خوکار ٹرانسمشن سسٹم اورگہرے پانی میں بھی مہارت سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ٹینک کو دنیا کے کسی بھی جدید ترین ٹینک سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔ وی ٹی فورٹینک کثیرالجہت جنگی مشین کسی بھی سٹرائیک فارمیشن کے لئے ناگزیرہے۔