پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما افتخار علی خان کا اپنے خاندان اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی  میں شمولیت کا اعلان

اپوزیشن ھماری فکر چھوڑ دے انکے اپنے ایم این ایز ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں،پرویز خان خٹک کا دعوی

نوشہرہ (ویب ڈیسک)

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخواہ کے صد ر اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ناکام ہوگی،اپوزیشن ھماری فکر چھوڑ دے انکے اپنے ایم این ایز ھمارے ساتھ رابطے میں ہیں، عدم اعتماد کاڈرامہ وقت سے پہلے فلاپ ہوچکاہے، ھمارے اتحادی ھمالیہ کی چٹان کی طرح ھمارے ساتھ کھڑے ہیں کوئی مائی کا لعل ان کو ھلابھی نہیں سکتا، عدم اعتماد سامنے لائیں تو انکو اپنی حقیقت کاپتہ چل جائیگا اور انکے اراکین بھی ھمارے ساتھ ہونگے،عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین عمران خان کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتے، یقین سے کہتاہوں اپوزیشن کو شکست ہوگی،  ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرِ دفاع پرویزخان خٹک نے نوشہرہ پریس کلب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رھنما اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر افتخار علی ایڈووکیٹ اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی ایل ایف میاں شجاعت شاہ  اور انکے ساتھیوں کی وفاقی وزیر دفاع پرویزخان خٹک کے سیاسی قافلے میں شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سلیم ایڈووکیٹ، محمد سعید خان،محمد فضیل اعوان،وحید گل ایڈووکیٹ،نیاز محمد خان ایڈووکیٹ،اور جبران ایڈووکیٹ سمیت درجنوں وکلاء اور سیاسی کارکنوں نے بھی شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پریس کانفرنس میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک،تحصیل ناظم اسحاق خان خٹک، وحید الرحمان، ملک آفتاب، ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی ایوب خٹک اور دیگر بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے وکلاء میرے اپنے وکلاء ہیں میں نے اپنے وزارت اعلی کے دور میں دو مرحلوں میں ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرہ کی نئی جوڈیشل کمپلکس اور وکلاء چیمبر،بارروم کی تعمیر کیلئے 60 کروڑ روپے فراھم کئے اس طرح پشاور ھائی کورٹ کو بھی انکے ڈیمانڈ کے مطابق پشاور ھائی کورٹ کو فنڈ فراھم کئے مجھ پر اعتراض بھی کیاگیا کہ نوشہرہ ڈسٹرکٹ کورٹ کو زیادہ فنڈ دیا لیکن میں نے ان باتوں کی پرواہ نہیں کی اپنی دور وزارت اعلیٰ کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کی تمام سرکاری محکموں میں اصلاحات لائے اور صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے نظام کو درست سمت پر ڈالے جس کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنی 40سالہ سیاست میں صرف اور صرف ترقی ہی مقصد رہا ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سے لیکر وزارت اعلیٰ تک اور وزارت اعلیٰ کی دور سے لیکر اب تک نہ صرف نوشہرہ بلکہ پورے صوبے کو ترقی کی راہ پر ڈالااور میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچائیں پرویز خان خٹک مزید کہا ہماری سیاست کا محور دہی ترقی ہے اور اس میں میں 80%کامیاب ہو چکا ہوں کیوں کہ اس وقت ضلع نوشہرہ کے ہر علاقے میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ سال 2010کے تباہ کن سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر دیکھتے ہوئے اپنی دور وزارت اعلیٰ میںدریائے کابل پر بین الاقوامی معیار کا بند باندھ کر نوشہرہ اور دریائے کابل کے کنارے  آباد دیگر اضلاع کے علاقوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنا دیا۔