اے این ایف انٹیلیجنس کی اطلاع پر اے این ایف راولپنڈی کی کارروائی۔
ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی راولپنڈی میں واقع کوریئر کمپنی کے دفتر پر اے این ایف کا چھاپہ۔
کراکری کے سامان پر مشتمل پارسل سے 1 کلو 750 گرام ہیروئن برآمد۔
راولپنڈی (ویب نیوز )
مذکورہ پارسل برطانیہ کے لیے بک کروایا گیا تھا۔دورانِ کارروائی کمپنی کے مالک سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے ہیروئن بارے حقائق معلوم ہونے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں سے چھپایا گیا۔
ملزمان برطانیہ میں موجود پارسل وصول کرنے والے ملزم کے ساتھ رابطے میں تھے۔ اے این ایف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔ گرفتار ملزمان میں کمپنی کا مالک اسماعیل، نبیل اور رضا حسین شامل ہیں۔
ترجمان اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی  کے مطابق  ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔